سابق کپتان شاہد آفریدی کی جنوبی افریقی بورڈ پر تنقید

02:44 PM, 8 Apr, 2021

کراچی  : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے جنوبی افریقہ کی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ہے ۔

سماجی رابطوں کی معروف ترین ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کیے گئے  اپنے ایک  بیان میں سابق آل راؤنڈر اور کپتان شاہد آفریدی نے جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کی طرف سے کھلاڑیوں کو انڈین پریمیئر لیگ (  آئی پی ایل) کھیلنے کی اجازت دینے پر اعتراض ا ٹھایا ۔

سابق آلا راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا کہ سیریز کے دوران کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کھیلنے کی اجازت دینا حیران کن ہے ۔یہ افسوسناک امر ہے  کہ ٹی 20 لیگز انٹر نیشنل کرکٹ پراثرانداز ہورہی ہے ۔ 

مزیدخبریں