بیجنگ : چین میں بہو بننے والی لڑکی کی ساس پر عین شادی کے وقت پر انکشاف ہو اکہ لڑکی ان کی حقیقی بیٹی ہے ۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شادی کے موقع پر دولہے کی والدہ نے لڑکی کے ہاتھوں کو غور سے دیکھا تو انکشاف ہوا کہ یہ ان کی بیس سال پہلے لاپتہ ہونے والی حقیقی بیٹی ہے۔
دولہے کی والدہ نے بیٹی کو پہچاننے کے بعد اس ے والدین سے پوچھا کہ یہ لڑکی آپ کی حقیقی بیٹی ہے یا لے پالک بیٹی ہے ؟
جس کے جواب میں دلہن کے والدین نے تسلیم کیا کہ یہ لڑکی انہیں بیس سال قبل سڑک کنارے سےملی تھی اور س کے والدین کے بارےمیں کچھ معلوم نہیں ہوسکا تھا ، جس کے بعد وہ اسے پالتے رہے ہیں ۔ اپنی بیٹی کی طرح اس کی دیکھ بھال کی ہے ۔
اس سارے بات چیت کے بعد دولہے کی والدہ نے کہا کہ یہ ان کی بیٹی ہے جو بیس سال قبل ایک حادثے میں ان سےجدا ہوگئی تھی ۔ اور بہت تلاش کرنے کے بعد بھی نہیں ملی تھی ، تاہم اب اس کے ہاتھ پر موجود پیدائشی نشان سے اسے پہچان لیا ہے۔
اس موقع پر دولہے کی والدہ نے بتایا کہ لڑکا بھی ان کا سگا بیٹا نہیں ہے بلکہ بیٹی کے لاپتہ ہوجانے کے بعد انہوں نے ایک لڑکے کو مقامی سینٹر سے گود لے لیا تھا ۔