دکاندارنے چھٹی جماعت کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

09:31 AM, 8 Apr, 2021

لودھراں میں دکاندار کی سودا سلف لینے آنے والی چھٹی کلاس کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔

تفصیلات کے مطابق لودھراں کی چھ سالہ بچی کچھ سامان لینے دکان پر پہنچی تو وہاں دکاندار  نے زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ اس کے ساتھی نے ویڈیو بنالی۔

چک نمبر 93 ایم کے رہائشی مختیار نے پولیس تھانہ قریشی والا کو دی گئی درخواست میں الزام لگایا کہ محلے کے دوکاندار اشفاق کی دوکان سے میری 13 سالہ بیٹی جوکہ چھٹی کلاس کی طالبہ ہے سودا سلف لینے گئی تو اس نے اسے دکان میں بند کرکے جان سے مارنے کی دھمکی دے کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔

 اس کے ساتھی نے ویڈیو بنالی اورملزم نے ویڈیو انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرنے کی دھمکی دے کر کئی بار زیادتی کی پولیس کے مطابق میڈیکل کی ابتدائی رپورٹ میں زیادتی ثابت ہوگئی ہے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے چھاپے مار رہے ہیں۔

آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ لڑکی کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانے کی ہدایت کردی ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردئیے ۔

مزیدخبریں