مانسہرہ پولیس کی بڑی کاروائی پانچ افراد کے قتل میں ملوث مفرور ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا .
ذرائع کے مطابق پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا اور اس دوران ملزم نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں پولیس کا اہلکار زخمی ہو گیا جس پر پولیس کی جوابی فائرنگ سے سفاک درندہ صف ملزم مارا گیا۔
ملزم صادق شاہ 302 کے مقدمہ میں مفرور تھا جسے پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی مگر ملزم نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم مارا گیا مقابلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا پولیس نے مفرور ملزم کی لاش ہسپتال منتقل کر دی مذکورہ ملزم نے اپنی دو بیٹیوں ایک بیوی ایک چرواہے جبکہ ایک بس ڈرائیور کو قتل کیا تھا۔
ملزم کی جانب سے قتل کی گئی دونوں لڑکیاں حفظ کر رہی تھیں مذکورہ ملزم نے اپنی بیوی کو بھی انتہائی بےدردی سے قتل دیا تھا اور ایک چرواہے کو لوٹنے کی کوشش میں قتل کر دیا تھا، اور بس ڈرائیور کو لوٹنے کو کوشش میں قتل کر دیا تھا اور اب یہ ملزم ایک سفاک درندہ صف بن گیا۔