لاہور: پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 98 شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز کورونا کے 49 ہزار 816 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5 ہزار 329 کیسز مثبت رپورٹ ہوئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری ہونے والے ڈیٹا کے مطابق پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کنفرم کیسز کی تعداد 7 لاکھ 5 ہزار 517 جبکہ ایکٹو کیسز 66 ہزار 994 ہیں۔ اس مرض سے 6 لاکھ 23 ہزار 399 شہری مکمل طور پر صحتیاب بھی ہو چکے ہیں جبکہ مرنے والوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار 124 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا صوبہ پنجاب ہے جہاں اب تک اس موذی مرض کے ہاتھوں 6 ہزار 793 شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔ دوسرے نمبر پر صوبہ سندھ ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں مرنے والوں کی تعداد 4 ہزار 520 ہو چکی ہے۔
عالمی وبا سے متاثر ہونے والے دیگر علاقوں کی بات کی جائے تو خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 519، اسلام آباد 591، گلگت بلتستان 103، بلوچستان 212 جبکہ آزاد جموں وکشمیر کے 386 شہری موت کی وادی میں جا چکے ہیں۔
اعدادوشمار کے مطابق آزاد کشمیر میں 13 ہزار 873، بلوچستان میں 19 ہزار 999، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 70، اسلام آباد میں 63 ہزار 499، خیبر پختونخوا میں 94 ہزار 880، صوبہ پنجاب میں 2 لاکھ 40 ہزار 584 جبکہ سندھ میں 2 لاکھ 67 ہزار 612 کنفرم کیسز ہو چکے ہیں۔
ایکٹو کیسز کے معاملے پر بھی صوبہ پنجاب سب سے اوپر ہے۔ این سی او سی کے مطابق یہاں فعال کیسز 35 ہزار 38 تک جا پہنچے ہیں جبکہ سندھ میں اس وقت صرف 5 ہزار 916 ایکٹو کیسز ہیں۔ اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں 11 ہزار 68، اسلام آباد میں 12 ہزار 378، گلگت بلتستان میں 71، بلوچستان میں 538 اور آزاد کشمیر میں فعال کیسز کی تعداد 1 ہزار 985 ہے۔