یروشلم: اسرائیل کی انوویشن اتھارٹی(آئی آئی اے)نے کہا ہے کہ ایجادات کرنیوالی ایک اسرائیلی کمپنی نےنوول کرونا وائرس کے خودکار ٹیسٹ کرنیوالا روبوٹ تیار کر لیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امپکٹ لیبز کمپنی نے کرونا وائرس ٹیسٹنگ کی بڑھتی ہوئی تعداد سے نمٹنے کےلئے ساحلی شہر تل ایب کے ایچلوف ہسپتال کی کلینیکل مائیکروبائیولوجی لیبارٹری کے ساتھ اشتراک کیا تھا۔اس منصوبے میں اسرائیلی شراکت دار روبوٹکس کمپنی آئی کو بوٹس اور امریکی ،اسرائیلی کمپنی برائٹ مشینز بھی شامل تھیں جو سمارٹ اور خود کار مشینیں بناتی ہیں۔
یہ روبوٹ جس کی ایجاد اور تیاری آئی ائی آے کے تعاون سے کی گئی تھی جدید بازوں کی مدد سے ٹیسٹ لیتا ہے اور امید ہے کہ یہ کچھ ہی دنوں میں ایچلوف ہسپتال میں کام کرنا شروع کر دے گا۔آئی آئی اے کے مطابق یہ روبوٹ جانچ کی رفتار کو بڑھانے کے علاوہ طبی عملے کی صحت کو بچانے اور غلطیوں کی تعداد کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔
اس سے ٹیسٹنگ لیبز میں چوبیس گھنٹے کام کرنے والی ضروری طبی افرادی قوت میں کمی بھی ممکن ہوگی۔