آمدن سے زائد اثاثے کیس : نیب نے اکرم درانی کو طلب کر لیا

10:04 PM, 8 Apr, 2019

اسلام آباد: آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں نیب نےایم ایم اے کے رہنما  اکرم خان درانی کو طلب کر لیا۔ 

 

نیب ذرائع کے مطابق ، سابق وفاقی وزیر ہاؤسنگ اور ورکس اکرم خان درانی کو  نیب راولپنڈی نے آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کے الزام میں  گیارہ اپریل کو طلب کر لیا ہے۔جہاں ان سے آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کے بارے میں پوچھ گچھ ہو گی ۔ 

 

اکرم درانی کے خلاف شکایت کو انکوائری کے مرحلے میں منتقل کر دیا گیا ہے کچھ ذرائع کا کہنا ہے کہ  اکرم درانی کو تفتیش کے وقت سوالنامہ بھی دیا جائے گا۔

یادرہے کہ اکرم درانی خیبر پختونخوا میں ایم ایم اے کے دور میں وزیر اعلیٰ بھی رہ چکے ہیں وہ مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھیوں میں سے ہیں ۔

 

مزیدخبریں