لاہور : پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں انٹری کرتے ہی ہٹ ہونے والے اداکار شایان کی سوشل میڈیا پر مقبولیت میں اضافہ ہو گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں نئی انٹری کرنے والے اداکار شایان اپنے نئے ڈرامہ چیخ کی وجہ سے لوگوں میں کافی مقبولیت حاصل کر رہے ہیں ۔
خاص طور پر ڈرامہ سیریل چیخ کے دوران ان کا ایک ڈائیلاگ کافی مقبولیت حاصل کر رہا ہے جب وہ اپنی بیوی منت کو غیراخلاقی الزامات کے بعد اس کے گھر چھوڑنے جاتے ہیں تو منت اس موقع پر شایان سے سوال کرتی ہے کہ کیا تم مجھ کو چھوڑ کر جا رہے ہو تو اس کے جواب میں شایان کہتا ہے کہ میں تم پر لگنے والے الزامات کو سچ ثابت نہیں کرنا چاہتا ۔
شایان منت کو اپنی فیملی سے دور رکھتا ہے اور پھر کچھ عرصہ بعد اپنا گھر خرید لیتا ہے۔ ڈرامہ کے اس سین کو مداحوں کی طرف سے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔