لاہور : معورف گلوکار عاطف اسلم نے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے پیاروں میں محبت بانٹنے کو ہمیشہ اولین ترجیح دیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور فوڈ فیسٹیول میں ہونے والے شو کے دوران عاطف اسلم نے لائیو پرفارمنس دی اور اپنی لاجواب گائیکی سے مداحوں کو جھومنے پر مجبور کر دیا ، نوجوانوں کی اکثریت نے فوڈ فیسٹیول میں ہونے والی موسیقی سے خوب لطف اٹھایا ۔
اس موقع پر عاطف اسلم نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ جہاں بھی ہیں جس بھی شعبے سے وابستہ ہیں ، ہمیشہ اپنے پیاروں کا خیال رکھیں اور ان کو بے تحاشا پیار دیں۔
سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں گلوکار عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ آج سیون اپ فوڈ فیسٹیول میں شرکت کر کے بہت مزہ آ یا، اپنے پیاروں کا خیال رکھیں۔