مولانا فضل الرحمن کل نوازشریف سے  رائیونڈ میں ملاقات کریں گے

09:36 PM, 8 Apr, 2019

لاہور: ایم ایم اے کے سربراہ  مولانا فضل الرحمن کل ن لیگ کے قائد  نوازشریف سے  رائیونڈ میں ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ، ایم ایم اے کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے  سیاسی رابطے تیز کردیے ہیں۔ مولانا نے  پیپلز پارٹی کے بعد ن لیگ سے بھی رابطہ کر لیا ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف سے مولانا فضل الرحمن کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے اور دونوں رہنماؤں نے کل ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے نواز شریف سے صحت دریافت کی اور ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

 

کل کی ملاقات میں مولانا فضل الرحمان ، نواز شریف کو آصف علی زرداری سے ہونے والی اپنی گزشتہ ملاقات کے بارے بھی آگاہ کریں گے جبکہ نیب کیسز، اپوزیشن جماعتوں کے خلاف حکومتی رویے پر گفتگو کی جائے گی ۔

 

مزیدخبریں