50 لاکھ گھروں کی تعمیر کا وعدہ پورا کرنے کی تیاریاں مکمل

07:54 PM, 8 Apr, 2019

اسلام آباد :  وزیراعظم عمران خان نے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کا سنگ بنیاد 17 اپریل کو رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں اسلام آباد، کوئٹہ اور گوادر میں منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔

وفاقی دارالحکومت میں 17 اپریل کو فلیٹس بنانے کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا ، اس منصوبے کے تحت اسلام آباد میں چار مختلف مقامات پر 19 ہزار فلیٹس بنائیں جائیں گے۔

اس حوالے سے کوئٹہ میں سنگ بنیاد 21 اپریل کو رکھا جائے گا، منصوبے کے تحت کوئٹہ اور گوادر میں 1 لاکھ 10 ہزار فلیٹس تعمیر کئے جائیں گے۔

کوئٹہ کی وحدت کالونی میں پانچ ہزار اپارٹمنٹس اور گوادر میں 55 ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کئے جائیں گے۔ فیشر کالونی سمیت دیگر شہروں میں بھی چون ہزار اپارٹمنٹس بنائیں گے۔ اس سلسلے میں بلوچستان حکومت سے معاہدہ ہوگا۔ تمام گھر نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت بنائے جائیں گے۔

مزیدخبریں