شیخوپورہ: ایف آئی اے۔پنجاب زون -I، لاہورنے گورنمنٹ آف پاکستان کی جاری مہم کی روشنی میں FIA کی ٹیم کا یعقوب سٹیل مل پر چھاپہ، 2 سال سے پائپ زمین بوس کرکے کروڑوں روپے کی گیس چوری کا انکشاف، گیس چوری کے الزام میں یعقوب سٹیل مل کو 50کروڑ جرمانہ کر دیا گیا اور متعلقہ افراد کیخلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ۔
مذکورہ سٹیل مل میں کچھ عرصہ قبل بھی گیس چوری پکڑی گئی تھی اور اس وقت فیکٹری مالکان کو کروڑوں روپے جرمانہ ہوا تھا اور گیس کا کنکشن منقطع کردیا تھا مگر اس کے باوجود فیکٹری مالکان نے 2 انچ کا پائپ، مین پائپ سے منسلک کرکے زمین بوس کیا ہوا تھا، اور یہ چوری SNGPLکے تعاون سے کی جارہی تھی۔
ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان کی گیس چوروں کیخلاف مہم کو ہر صورت کامیاب بنایا جائے گا اور گیس چوروں کو کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔