کمانڈر سینٹکام کی وزیراعظم سمیت پاکستان کی عسکری و سیاسی قیادت سے ملاقاتیں

05:36 PM, 8 Apr, 2019

اسلام آباد:کمانڈر سینٹکام جنرل میکنزی نے پاکستان کی سیاسی اورعسکری قیادت سے ملاقاتوں میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے خطے کی سلامتی واستحکام کے لیے امریکی عزم کا اعادہ کیا ہے۔

کمانڈر سینٹکام جنرل میکنزی کے دورہ پاکستان پر امریکی سفارتخانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جنرل میکنزی نے کمانڈر سینٹکام بننے کے بعد پاکستان کا پہلا دورہ کیا جس میں انہوں نے اعلیٰ پاکستانی سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔

امریکی سفارتخانہ کے اعلامیہ کے مطابق جنرل میکنزی وزیراعظم عمران خان، وزیر دفاع پرویز خٹک اور سیکرٹری خارجہ سے ملے جبکہ انہوں نے چیئرمین جوائنٹ چیفس اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کیں۔

مزیدخبریں