پرستار مجھے چھکوں کی مشین سمجھتے ہیں، کرس گیل

03:40 PM, 8 Apr, 2019

لاہور:ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز کرکٹر کرس گیل کا کہنا ہے کہ مجھے چھکوں کی مشین سمجھا جاتا ہے کہ وکٹ پر آﺅں، بٹن دباﺅں اور چھکے پہ چھکا لگاﺅں۔ انہیں خود کیا اچھا لگتا ہے، کیریئر کے آخری ورلڈ کپ سے پہلے کرس گیل نے سب بتا دیا۔

انتالیس سالہ کرس گیل جو کرکٹ کو جارحانہ انداز سے کھیلتے اور تیکھے بلے باز کی شہرت رکھتے ہیں، کہتے ہیں کہ پرستار انہیں چھکوں کی مشین سمجھتے ہیں کہ آﺅں بٹن دباﺅں اور چل سو چل، کہا کہ خود انہیں بھی باﺅنڈری سے باہر گیند کو پھینکنا اچھا لگتا ہے۔

کرس گیل ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پانچ سو سترہ چھکے مارنے کا منفرد ریکارڈ رکھتے ہیں، ویسٹ انڈیز کی طرف سے کیریئر کے آخری ورلڈ کپ کو کیسے یادگار بنانا چاہتے ہیں، لیجنڈری آئن بشپ کو انٹرویو میں سب بتا دیا۔

مزیدخبریں