خیبرپختونخوا میں لیویز اور خاصہ دار کو پولیس میں ضم کر دیا گیا

01:30 PM, 8 Apr, 2019

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے لیویز اور خاصہ داروں کو پولیس میں ضم کرنے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان نے کہا کہ لیویز اور خاصہ داروں کو پولیس میں ضم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ لیویز اور خاصہ داروں کو پولیس میں ان کے عہدوں کے مطابق جگہ ملے گی۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت ہے کہ کسی کو بے روزگار نہ کیا جائے۔ قبائلی اضلاع کے انضمام کا مقصد ان کی 70 سالہ محرومیوں کا خاتمہ ہے اور صوبائی حکومت کے اقدام سے 48 ہزار لوگوں کو فائدہ ہوا ہے۔

مزیدخبریں