افغانستان کے شہر جلال آباد میں دھماکہ ، 2 افراد ہلاک،5زخمی

12:34 PM, 8 Apr, 2019

کابل:افغانستان کے شہر جلال آباد میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 5زخمی ہو گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار کے شہر جلال آباد میں صبح دھماکا کیا گیا، اس دھماکے میں استعمال ہونے والا بارودی مواد فوج کی گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔

دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا ،کسی بھی گروپ نے ابھی تک دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔

واضح رہے کہ گذشتہ روزبھی جلال آباد میں ہونے والے ایک دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوئے تھے۔

مزیدخبریں