کراچی: سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو سو فیصد لیڈر بن چکا ہے، آئندہ الیکشن میں نوابشاہ سے لڑوں گا۔
نوابشاہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کے لیے حکمت علمی تیار کی جارہی ہے، اس مرتبہ الیکشن پوری تیاری سے لڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ جیالوں نے مشکل سے مشکل دور میں بھی جانفشانی سے کام کیا، ہم جھکنے والوں میں سے نہیں ہیں، میں نے ہمیشہ پیپلز پارٹی اور ورکرز پر یقین رکھا ہے۔
شریک چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ ہمیں ماضی میں بھی ڈرانے کی کوشش کی گئی لیکن واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہم ڈرنے والوں میں سے نہیں ہیں، پیپلز پارٹی کو الیکشن سے بارہر رکھ کر یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ ہماری پنجاب میں کوئی مقبولیت نہیں ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو ہی ہمارا لیڈر ہے، ہمیں 18 ویں ترمیم پر عمل در آمد کروانا ہے، یاد رہے کہ رشتہ لینا آسان ہے ووٹ لینا بہت مشکل ہے۔
آئندہ الیکشن میں نوابشاہ سے لڑوں گا، آصف زرداری
11:13 PM, 8 Apr, 2018