امریکی اتاشی کی گاڑی سے جاں بحق نوجوان سپرد خاک،امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی دفتر خارجہ طلبی

03:15 PM, 8 Apr, 2018

اسلام آباد :وفاقی دارالحکومت میں امریکی اتاشی کی گاڑی سے جاں بحق ہونے والے نوجوان عتیق کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق نوجوان کی نمازہ جنازہ اسلام آباد کے نواحی گاﺅں میں اد کی گئی جس کے بعد مرحوم کو سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں عزیزو اقارب کے ساتھ علاقے کے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، دوسری طرف ترجمان امریکی سفارتحانے کا کہنا ہے کہ معاملے پر پولیس سے تعاون کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں امریکی اتاشی کی گاڑی سے نوجوان کی ہلاکت،واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا
امریکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکر سے ایک اور پاکستانی زندگی ہار گیا، عتیق نامی نوجوان کا تعلق اسلام آباد کے نواحی گاﺅں تلہار سے تھا۔نماز جنازہ کے وقت انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے جبکہ آہوں اور سسکیوں میں عتیق کو سپرد خاک کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:شعیب ملک اور ثانیہ مراز کے پہلے بچے کا نام کیا ہوگا؟ فیصلہ ہو گیا
والد نے حکومت سے انصاف کی اپیل کی ہے، واقعے پر ترجمان امریکی سفارتخانے کی جانب سے ردعمل میں کہا گیا ہے کہ وہ معاملے پر پولیس سے تعاون کر رہے ہیں، پولیس نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔دوسری جانب دفترخارجہ نے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کو طلب کرکے امریکی سفارتی اہلکار کی گاڑی کی ٹکر سے شہری کی ہلاکت پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

یہ بھی پڑھیں:مسجد میں سعودی خواتین کے ڈانس کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی
دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان نے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کو دفترخارجہ طلب کیا اور گزشتہ روز امریکی سفارتی اہلکار کی گاڑی کی ٹکر سے شہری کے جاں بحق ہونے پر احتجاج کیا گیا۔ پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کو سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے طلب کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:میرا نے فر فر انگریزی بول کر تنقید کرنے والوں کے منہ بند کرا دیئے
سیکرٹری خارجہ نے امریکی سفیر کو بتایا کہ گزشتہ روز امریکی ملٹری اتاشی نے گاڑی سے ٹکر مار کر نوجوان کو جاں بحق جب کہ اس کے ساتھی کو زخمی کردیا، پاکستان اس حوالے سے ملکی قانون اور ویانا کنونشن کے مطابق انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔

امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے شہری کی ہلاکت اور ساتھی کے زخمی ہونے پر افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا اور معاملے کی تحقیقات میں پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں