حسین حقانی کی وطن واپسی کیلئے ایف آئی اے کا انٹرپول سے رابطہ

02:22 PM, 8 Apr, 2018

اسلام آباد: امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کی وطن واپسی کے معاملے پر ایف آئی اے نے انٹرپول سے رابطہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق میمو گیٹ سکینڈل کے مرکزی کردار حسین حقانی کو وطن واپس لانے کےلئے ایف آئی اے نے انٹرپول سے رابطہ کرلیا جبکہ ایف آئی اے بہتر طریقے سے کیس کی پیروی کیلئے فرانس کی لیگل فرم کی خدمات حاصل کرنے پر بھی غور کر رہا ہے۔

ایف آئی آے نے حسین حقانی کو پاکستان منتقل کرنے کی خاطر انٹرپول کو درکار تمام قانونی ضروریات کو مد نظر رکھ کر ریڈ نوٹس کےلئے رابطہ کیا ہے۔

انٹرپول ریڈ نوٹس سے ممبر ممالک کو آگاہ کرتا ہے کہ مذکورہ شخص ملکی قوانین اور عدالتی حکام کی روشنی میں مطلوب ہے۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے حسین حقانی کو ایک ماہ میں پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

مزیدخبریں