لاہور: سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے متاثرین کو انصاف کی فراہمی میں تاخیر کا چیف جسٹس پاکستان نے نوٹس لیتے ہوئے پنجا ب حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے متاثرین سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئے،چیف جسٹس سے ازخود نوٹس کی اپیل
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر ماڈل ٹاﺅن شہداءکے لواحقین نے چیف جسٹس سے انصاف کی فراہمی اور ازخود نوٹس کی اپیل کی تو چیف جسٹس نے بھی متاثرین کی بات سنتے ہوئے نوٹس لے لیا اور پنجاب حکومت سے انصاف کی فراہمی میں تاخیر کی وجوہات اور تفصیلات بھی طلب کرلی ۔
یہ بھی پڑھیں:شعیب ملک اور ثانیہ مراز کے پہلے بچے کا نام کیا ہوگا؟ فیصلہ ہو گیا
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کیسز کی سماعت کے بعد سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں شہید ہونے والی خاتون کی بیٹی بسمہ نے چیف جسٹس سے ملاقات کی اورچیف جسٹس سے کہا 4 سال گزر گئے لیکن ابھی تک انصاف نہیں ملا۔
یہ بھی پڑھیں:میرا نے فر فر انگریزی بول کر تنقید کرنے والوں کے منہ بند کرا دیئے
جسٹس ثاقب نثار نے بسمہ کے سر پر ہاتھ پھیرا اور کہا بیٹے آپ نے اپنی پڑھائی مکمل کرکے اپنی والدہ کی خواہشات کو پورا کرنا ہے، میرے ہوتے ہوئے ڈرنے کی ضرورت نہیں، انصاف ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں:مسجد میں سعودی خواتین کے ڈانس کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی
جسٹس ثاقب نثار نے نوٹس لیتے ہوئے حکم دیا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب انصاف کی فراہمی میں تاخیر کی تفصیلات اور وجوہات پیش کریں۔