کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کی ایک اور پتنگ کٹنے کے قریب ،رکن قومی اسمبلی محبوب عالم آج پی ایس پی میں شامل ہوجائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:مسجد میں سعودی خواتین کے ڈانس کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کو ایک اور جھٹکا لگ گیا اورپی ایس پی متحدہ کی ایک اور پتنگ پر ڈوریں ڈالنے لگی جبکہ رکن قومی اسمبلی محبوب عالم بھی آج پاک سرزمین پارٹی کے قافلے میں شامل ہوجائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:شعیب ملک اور ثانیہ مراز کے پہلے بچے کا نام کیا ہوگا؟ فیصلہ ہو گیا
پی آئی بی اور بہادر آباد والے آپس میں لڑتے رہ گئے جبکہ پی ایس پی نے ایم کیو ایم پاکستان کی ایک اور پتنگ کی ڈور تھام لی اورانیس قائم خانی آج پریس کانفرنس میں محبوب عالم کی شمولیت کا اعلان کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:کامن ویلتھ گیمز ، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 2-2 گول سے برابر
خیال رہے کہ محبوب عالم 2013 کے الیکشن میں اورنگی ٹائون سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے جبکہ فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال کے درمیان اتحاد اورعلیحدگی کے بعد ابتک ایم کیوایم کے 6 رکن اسمبلی پی ایس پی کے قافلے میں شامل ہو چکے ہیں جن میں وسیم حسین ،شیراز وحید، نائید بیگم،نائلہ لطیف اور فوزیہ حمید شامل ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں