سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے متاثرین سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئے،چیف جسٹس سے ازخود نوٹس کی اپیل

10:21 AM, 8 Apr, 2018

لاہور:سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں متاثرین سانحہ ماڈل ٹاﺅن پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے چیف جسٹس سے ازخود نوٹس کا مطالبہ بھی کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شعیب ملک اور ثانیہ مراز کے پہلے بچے کا نام کیا ہوگا؟ فیصلہ ہو گیا

ذرائع کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے متاثرین انصاف کے حصول کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر پہنچ گئے جبکہ متاثرین نے انصاف کے حصول کیلئے چیف جسٹس ثاقب نثار سے ازخودنوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں شہید ہونے والوں کو ابھی تک انصاف نہیں ملا اور ہم چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں انصاف دلایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی سفارت خانے کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق

اس موقع پر متاثرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں انصافی کی فراہمی کے حوالے سے نعرے درج ہیں جبکہ متاثرین نے اپنے پیاروں کی تصاویر بھی اٹھارکھی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں