اسلام آباد میں امریکی اتاشی کی گاڑی سے نوجوان کی ہلاکت،واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا

09:55 AM, 8 Apr, 2018

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں امریکی ملٹری اتاشی کی گاڑی سے نوجوان کی ہلاکت کا معاملہ پرتھانہ کوہسار میں واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی سفارت خانے کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق

ذرائع کے مطا بق واقعے کا مقدمہ والد کی مدعیت میں تھانہ کوہسار میں درج کرلیا گیا ہے جبکہ پولیس نے امریکی سفارتکار کی گاڑی کو تحویل میں لے لیا ،تاہم سفارتی استثنیٰ کی وجہ سے جوزف ایمانوئل کو گرفتار نہیں کیا گیا ۔عینی شاہدین کے مطابق امریکی سفارتکار نشے میں تھا جس نے ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کی اور حادثہ پیش آیا ۔

یہ بھی پڑھیں:شعیب ملک اور ثانیہ مراز کے پہلے بچے کا نام کیا ہوگا؟ فیصلہ ہو گیا

وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ امریکی سفارتکار کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی جبکہ ترجمان امریکی سفارتخانہ کے مطابق تفتیشی حکام سے مکمل تعاون کررہے ہیں۔دوسری جانب حادثے میں جاں بحق ہونے والے عتیق کے لواحقین غم سے نڈھال ہیں اور انہوں نے حکومت سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کامن ویلتھ گیمز ، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 2-2 گول سے برابر

خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں امریکی اتاشی کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان عتیق موقع پر جاں بحق اس کا کزن راحیل نامی نوجوان زخمی ہوگیا تھا۔زخمی راحیل نے کہا سفید رنگ کی گاڑی نے ٹریفک سگنل توڑا اور ہماری موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں