لاہور: صحت کے پیش نظر ہلدی کا استعمال کئی طریقوں میں فائدہ مند ہے۔ اسے کئی بیماریوں میں دوا سمجھی جاتی ہے۔ اسے طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہے۔ہلدی کو زمانہ قدیم سے بھارتی اور چینی ثقافت میں مختلف دواو¿ں میں استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ ایک چمچہ ہلدی میں 24 کیلوریز، چکنائی، فائبراور پروٹین پایا جاتا ہے۔ اس میں معدنیات اور فولاد بھی پائی جاتی ہے اور یہ اس کا سب سے حیران کن فائدہ زخموں کو بھرنا ہے۔یہ ہر طرح کے درد میں کمی لانے میں معاون ہے، جبکہ زخم لگنے، یا کسی آپریشن کے بعد ہلدی کا دودھ میں ملا کر استعمال زخموں کو جلد مندمل کردیتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے روز صبح ایک گلاس پانی میں ایک چٹکی ہلدی ملا کر پینے سے آپ ایک توانائی سے بھرپور دن گزاریں گے۔ روز صبح ہلدی کا استعمال آپ کو دن بھر تھکن، سستی اور غنودگی سے محفوظ رکھے گا۔اس کے لیے ایک گلاس پانی میں ایک چٹکی ہلدی، اور ذائقہ بڑھانے کے لیے ایک چمچ شہد ڈال کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ہلدی کی صرف ایک چٹکی کو کھانوں میں ملا کر اسے اپنی غذا کا حصہ بنایا جاسکتا ہے اور اس میں چھپے تمام فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں۔