ممبئی:بالی وڈہدایتکارہ و پروڈیوسر ایکتا کپور نے اپنے والد جتندرا کپور کوسالگرہ کا خاص پیغام ٹوئٹر پر بھیجا ہے۔ جتندرا کپور نے 75 ویں سالگرہ منائی ہے۔
ہدایت کارہ ایکتاکپور نے سالگرہ کے موقع پر ان کے لئے نیک خواہشات کا خاص پیغام سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ان کے والد کو سالگرہ کی بہت مبارکباد۔
انہیں فخر ہے کہ وہ ان کی بیٹی ہیں،وہ آج جس مقام پر ہیں اپنے والد کی وجہ سے ہیں،ان کے والد ہی ان کی سب سے بڑی طاقت ہیں اور وہ اپنے والد سے بے حد محبت کرتی ہیں۔