ہندوستانی نیوز کاسٹر نے اپنے شوہر کی ٹریفک حادثے میں موت کی خبر بریکنگ نیوز میں پڑھ دی

09:37 PM, 8 Apr, 2017

چھتیس گڑھ: ہندوستانی نیوز کاسٹر نے اپنے شوہر کی ٹریفک حادثے میں موت کی خبر بریکنگ نیوز میں پڑھ دی۔تفصیلا ت کے مطابقنجی ٹی و ی IBC.24 کی نیوز کاسٹر 28سالہ سپریت کور  نے بریکنگ نیوز کے دوران  ٹریفک حادثے میں اپنے شوہر کی موت کی خبر پڑھ  دی۔ ہندوستانی نیوز چینل( Chhattisgarh's private IBC-24 )کے ملازمین کا کہناہے کہ اسی ٹریفک حادثے میں اس کا شوہر بھیہلاک ہوا تھا ۔ جس کا اسے پہلے ہی  نہیں تھا مگر اس نے خبر بریک کرنےکے دوران اس اس کی موت کا پتہ چلا جس کے بعد وہ روتے ہوئے اپنے گھر واپس چلی گئی ۔

اس کے ساتھیوں کا کہناہے کہ وہ واقعی ایک بہادر خاتون ہے ۔ نیوز کاسٹر کے ساتھ کام کرنے والے ملازمین کا کہناہے کہ جیسے ہی اس نے خبر پڑھی اور گاڑی کا نمبر بتایا تو اسے معلوم ہوا کہ وہ اس کے شوہر کی ہی گاڑی ہے ۔مگر پھر بھی اس نے خبر پوری کی اور خبر مکمل کر کے پیشہ ورانہ ذمہ داری پوری کی ۔ خبر کے بعد  ہندوستانی نیوز کاسٹر نے اپنے رشتہ داروں کو فون کرنا شروع کر دیے جس میں اسے اپنے شوہر کی موت کی تصدیق ہوگئی ۔

مزیدخبریں