بھارت کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ ، 2 شہری زخمی

09:09 PM, 8 Apr, 2017

سلام آباد: بھارتی فورسز نے ایک بار پر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 شہری زخمی ہوگئے.

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق بھارتی سیکیورٹی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے ٹنڈر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی. جس میں مقامی آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔فائرنگ کے نتیجے میں ثانیہ اور ناصر شدید زخمی ہوئے۔بیان میں کہا گیا کہ بھارت کی جانب سے مقامی آبادی کو نشانہ بنانا قابل مذمت اور اس قسم کی کارروائیاں خطے کے امن کے لیے خطرناک ہیں۔دفتر خارجہ نے بین الاقوامی برادری سے بھارتی اشتعال انگیزی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے.

مزیدخبریں