لاہور: مایہ ناز اداکار جاوید شیخ کو پاکستانی شوبز انڈسٹری میں نمایاں مقام حاصل ہے ، انہوں نے پاکستانی شوبز کے علاوہ بھارت کی کئی سپر ہٹ فلموں میں بھی کا م کیا۔
اپنے فلمی کیرئیر پر بات کرتے ہوئے جاوید شیخ نے کہا کہ ابتدائی کیرئیر کے دوران سفارشی طور پر کام کیا، ریڈیو، ٹی وی اور فلم میں ایکسٹر ارول کیے اور بعد میں اپنی محنت کے بعد موجودہ مقام تک پہنچا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر دل پھینک ہونے کا الزام لگایا جاتا ہے جس میں کوئی صداقت نہیں۔ اپنے فلمی دور میں تمام ہیروئنوں کے ساتھ کام کیا، مجھے سب سے زیادہ خوبصورت اداکارہ نیلی لگتی تھیں۔ اداکار کا کہنا تھا کہ آج نئے ٹیلنٹ کے ساتھ کام کرنا اچھا لگتا ہے۔ مائرہ خان خوبصورتی میں پہلے نمبر پر جب کہ بشری انصاری ورسٹائل اداکارہ اور طلعت حسین بہترین اداکار ہیں۔
مائرہ خان خوبصورتی میں پہلے نمبر پر ہیں، جاوید شیخ
لاہور: مایہ ناز اداکار جاوید شیخ کو پاکستانی شوبز انڈسٹری میں نمایاں مقام حاصل ہے ، انہوں نے پاکستانی شوبز کے علاوہ بھارت کی کئی سپر ہٹ فلموں میں بھی کا م کیا۔
07:44 PM, 8 Apr, 2017