تامل اداکار کمل ہاسن کے گھر خطرناک آگ بھڑک اٹھی

ممبئی : تامل فلموں کے بھارتی اداکار کمال حسن کے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے عمار ت کے بڑے حصے کو گھیرے میں لے لیا تاہم آگ لگنے سے جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔واقعے کے فوری بعد اداکار کے عملے نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پا لیا۔

07:31 PM, 8 Apr, 2017

ممبئی : تامل فلموں کے بھارتی اداکار کمل ہاسن  کے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے عمار ت کے بڑے حصے کو گھیرے میں لے لیا تاہم آگ لگنے سے جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔واقعے کے فوری بعد اداکار کے عملے نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پا لیا۔
اپنے ٹویٹر پیغام میں اداکار کمل ہاسن نے عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے آگ لگنے کے بعد کمروں میں دھواں بھر گیا جسنے ان کے پھیپھڑوں کو بھی متاثر کیا تاہم وہ فوری طور پر تیسری منزل سے نیچے آگئے۔”میں محفوظ ہوں اور آگ لگنے سے کوئی فرد زخمی نہیں ہوا “۔آگ لگنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی۔

مزیدخبریں