سندھ کارڈ کے نام پر عوام کا استحصال کرنے والوں سے جان چھڑانے کا وقت آگیا، علی اکبر گجر

07:05 PM, 8 Apr, 2017

نیوویب ڈیسک

کراچی: پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ سندھ کارڈ کے نام پر عوام کا استحصال کرنے والوں سے جان چھڑائی جائے۔

یہ بات انہوں نے ہفتہ کو جاری کردہ ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ مےں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سندھ کی حکمران جماعت کے لئے باعث پریشانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں پنجاب نے جو ترقی کی ہے ، اب آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) سندھ میں برسر اقتدار اکر یہاں کے عوام کے فلاح و بہبود کے لئے بھی اس طرز پر منصوبے بنائے گی۔

مزیدخبریں