لاہور: ریلوے حکام نے شالیمار ایکسپریس کو ایک ارب اسی کروڑ روپے سالانہ کی بنیاد پر نجی کمپنی کے حوالے کر دیا۔ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ریلوے ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکی۔ بزنس ایکسپریس انتظامیہ سے ٹرین واپس اس لئے لی کیونکہ وہ ریلوے کے اربوں روپے کے نادہندہ تھے۔ رائل پام کا کیس بھی عدالت میں ہے۔
عدالت سے درخواست ہے کہ جلد رائل پام کیس کا فیصلہ سنایا جائے۔ صحافی نے سوال کیا خواجہ صاحب کیا آپ عدالت سے یہ بھی درخواست کریں گے کہ پاناما کیس کا فیصلہ جلد سنایا جائے تو بات ہی گول کر گئے۔ صحافی نے سوال کیا جس کمپنی کو ٹرین ٹھیکے پر دی گئی ہے یہ تو ریلوے کی تین کروڑ روپے کی نادہندہ ہے تو خواجہ سعد رفیق نے کچھ یوں جواب دیا۔ یہ 99 کی بات ہے اب 2017 چل رہا ہے۔
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلویز کو پہلے والی انتظامیہ 60 کروڑ روپے سالانہ ادا کر رہی تھے تاہم نئی نجی انتظامیہ پاکستان ریلویز کو ایک ارب 80 کروڑ روپے دے گی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں