اداکارہ ہانیہ عامر ”نامعلوم افراد2“ میں مرکزی کردار کیلئے کاسٹ

کراچی : پاکستانی شوبز کی پر کشش اداکارہ ہانیہ عامر اس وقت اپنے کیریئر کے بہترین مرحلے میں ہیں، فلم 'پرواز ہے جنون' کو سائن کرنے کے بعد اب وہ کامیاب فلم 'نامعلوم افراد' کے سیکوئل میں بھی مرکزی اداکارہ کا کردار کریں گی۔ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ 'میں اس فلم کی مرکزی اداکارہ ہوں'۔اپنے کردار کے حوالے سے ہانیہ کا کہنا تھا کہ یہ ایک ایسی لڑکی کا کردار ہے جس کی پرورش جنوبی افریقہ میں ہوئی اور وہ فلم کے ایک اہم کردار کو پسند کرتی ہے۔

07:00 PM, 8 Apr, 2017

فلم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ 'یہ فلم بہت بہترین ہوگی، میں جو ہر ڈرامے میں کردار کرتی ہوں ان سے کچھ منفرد کرنا چاہتی تھی، میں اس فلم میں بہت تیز لڑکی بھی نہیں بنی اور نہ ہی کوئی ایسی کمزور بنی ہوں جو ہر وقت روئے، یہ مزاحیہ فلم ہے'۔فلم 'نامعلوم افراد 2' میں فہد مصطفیٰ، مہسن حیدر اور عروہ حسین بھی اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ہانیہ عامر اس وقت اپنی فلم 'پرواز ہے جنون' کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں۔وہ بہت جلد اردو ون چینل کے ڈرامے 'مجھے جینے دو' میں بھی اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

مزیدخبریں