کھانا پکانا ہمیشہ سے شوق رہا ، فلمیں نہ چلتیں تو ریستوران کھول لیتا ، شاہ رخ خان

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے کھانا پکانے کو اپنا بہرتین شوق قرار دے دیا۔ اداکار کا کہنا ہے کہ اگران کی فلمیں نہ چلتیں تو وہ ایک ریستوران کھولتے اور کھانا بناتے جب کہ اس حوالے سے وہ عورتوں کے برابر بھی ہونا چاہتے ہیں۔

06:01 PM, 8 Apr, 2017

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ سپر سٹار ان خیالات کا اظہار ایک انٹرویو میں کیا ۔ شاہ رخ خان نے کہا کہ انہیں کھانا پکانے کا بہت شوق ہے اور وہ چاہتے ہیں ایک دن وہ اپنے دوستوں کوگھرپربلائیں اوراپنے ہاتھ سے بنا ہوا کھانا کھلائیں اور اس دن وہ خود کو بہت خوش قسمت بھی سمجھیں گے۔ اپنی کمپنی کے منفرد نام ’ریڈ چلی‘ کی وضاحت میں انہوں نے کہا کہ کمپنی کا یہ نام اس لیے رکھا تھا کہ فلمیں نہ چلتی تو اس نام سے ریستوران تو چل ہی جاتا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں کھانا پکانا چاہتا ہوں جب کہ اگرمیں نے بہت سارے ریستوران کھول لیے تو کتنا کاروباربھی بڑھ جائے گا۔ اداکارنے مزید کہا کہ کھانا پکانا ہمیشہ سے میرا شوق رہا ہے اوریہ کہا جاسکتا ہے کہ میں اس حوالے سے عورتوں کے برابر ہونا چاہتا ہوں اور انہیں بھی با اختیار بنانے کے خواہشمند ہوں۔

مزیدخبریں