لاہور: گورنمنٹ کالج برائے خواتین سمن آباد میں سالانہ اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ فیسٹیول کا آغاز قومی ترانے کی دھنوں پر کیا گیا۔ اس فیسٹیول میں سیکڑوں طالبات نے شرکت کی۔ طالبات کی مخلتف ٹیموں کے درمیان فٹ بال، والی بال اور دوڑ کے مقابلے ہوئے۔ روبی اسلام کو بہترین کھلاڑی کا انعام دیا گیا۔
فیسٹیول میں ایم این اے کرن ڈار اور پرنسپل رخسانہ ندیم گورنمنٹ کالج برائے خواتین سمن آباد نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر پرنسپل رخسانہ ندیم کا کہنا تھا اس طرح کے اسپورٹس فیسٹیول طالبات کی صلاحتیوں کو نکھارنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔