اسپاٹ فکسنگ میں ملوث نہیں، معطل کرکٹر محمد عرفان

اسپاٹ فکسنگ میں ملوث نہیں، معطل کرکٹر محمد عرفان

لاہور: پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ میں سزا پانے والے کھلاڑی محمد عرفان نے سوشل میڈیا کا سہارا لے لیا۔ ٹوئٹر پیغام میں معطل کرکٹر کہتے ہیں وہ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث نہیں۔ ان کا قصور صرف اتنا ہے کہ بروقت حکام کو بکیز سے رابطوں سے متعلق آگاہ نہیں کیا۔

اطلاع نہ کرنے کی وجہ منفی ارادہ نہ تھا بلکہ والدین کی موت کا صدمہ تھا۔ اس غلطی پر قوم سے معافی مانگی۔

محمد عرفان نے مزید کہا کہ پاکستان ان کی پہچان ہے دنیا میں کسی بھی چیز کی خاطر وطن کی عزت کا سودا کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا۔ آخر میں انہوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں