کراچی: کراچی کنٹونمنٹ بورڈ آفس میں ہنگامہ آرائی پر پی ٹی آئی رہنما قانون کے شکنجے میں آ گئے۔ درخشان تھانے میں عارف علوی، خرم شیر زمان سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
گزشتہ روز پی ٹی آئی کے رہنما پانی کی قلت کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس اہلکاروں سے الجھ پڑے۔ معاملہ بڑھا تو عارف علوی نے ایس ایچ او درخشاں تھانے کو گردن سے پکڑ لیا۔ مبینہ طور پر کنٹونمنٹ بورڈ آفس میں توڑ پھوڑ کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔
مقدمہ ڈاکٹر عارف علوی، محمد اسلم، محمد احمد اور ادیبہ احسن کیخلاف درج کیا گیا جس میں دھمکی، کار سرکار میں مداخلت اور ہنگامہ آرائی کے الزام عائد کیے گئے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں