ترکش ماڈل نے جنسی زیادتی سے بچنے کیلئے عمارت کی کھڑکی سے چھلانگ لگا کر جان دیدی

02:25 PM, 8 Apr, 2017

استنبول: معروف ترکش ماڈل نے جنسی زیادتی سے بچنے کے لیے عمارت کی کھڑکی سے چھلانگ لگا کر کر جان دیدی،  تفصیلات کے مطابق20سالہ ماڈل گلےبرسالی استنبول میں چھٹیوں کے دوران اپنے بوائے فرینڈ انجن او کیساتھ موجود تھی جب ایک اسٹیٹ ایجنٹ نے اپنے ساتھی سے مل کر اسے ایک اپارٹمنٹ میں بند کردیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک جوڑے نے پراپرٹی ایجنٹ سے کہاتھا کہ اگر کوئی خالی اپارٹمنٹ موجود ہوتو وہ ایک اینڈتک کرائے پر لے سکتے ہیں اور پھر ضلع بساک سہرمیں ایک گھر کی چابیاں لینے میں کامیاب ہوگئے۔
تاہم مقامی بار میں دوستوں کیساتھ پارٹی کے بعدجوڑا جیسے ہی واپس پہنچاتو اسٹیٹ ایجنٹ نے دھاوابول دیااور بہانہ کیا کہ اسے اپارٹمنٹ سے کچھ لینا ہے ، ایک مرتبہ داخل ہونے کے بعد اسٹیٹ ایجنٹ اور اس کے دوست نے مارکٹائی شروع کردی ،فون قبضے میں لے کردونوں مرد اور عورت کو الگ الگ کمروں میں بند کردیااور ماڈل کو برہنہ کرنا شروع کردیا حتیٰ کہ وہ کھڑکی کھول کر باہر کود گئی۔
عینی شاہدین نے بتایاکہ انہوں نے ایک نوجوان خاتون کو کھڑکی سے لٹکے ہوئے دیکھا اور وہ دھمکیاں دے رہی تھی کہ چلے جا، ورنہ میں چھلانگ لگا دوں گی۔ ایک عینی شاہد کے مطابق وہ چلارہی تھی کہ مجھے اندر مت کھینچیں، اگر اندر کھینچنے کی کوشش کی تو میں چھلانگ لگادوں گی ، اندرموجود افراد چلارہے تھے کہ اندر ا جاﺅ،وہ پولیس کو کال کررہے ہیں۔فلیٹ میں قید ہونیوالے ماڈل کے دوست کو چھوڑدیاگیا جس کے بعد پولیس نے اس سے پوچھ گچھ کی اور اب اسٹیٹ ایجنٹ اور ان کے دوست کی تلاش جاری ہے۔

مزیدخبریں