اسلام آباد: شیخ صالح محمد بن طالب نے ایوان صدرمیں صدر ممنون حسین سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے اس موقع پر کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے متفقہ لائحہ عمل اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ عالم اسلام کو اس کے لیے مشترکہ کاوشیں کرنی چاہیں۔ امام کعبہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دہشت گردی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ دشمن نہیں چاہتا کہ دونوں ملک اقتصادی ترقی کریں۔ اس لیے دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے عناصر پر کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔
انھوں نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کا ایک کیمپس سعودی عرب میں قائم کرنے سے متعلق صدر مملکت کی تجویز کی تائید بھی کی۔ امام کعبہ نے وزیر اعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں سعودی عرب کے وزیر مذہبی امور شیخ صالح بن عبد العزیز بن محمد ال شیخ بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے امام کعبہ اور ان کے وفد کی پاکستان آمد کو باعث برکت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاک سعودی عوام ایک دوسرے کو اخترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور دونوں ممالک کی اسلامی و ثقافتی اقدار مشترکہ ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں