نوشہرہ: جے یو آئی ف کے صد سالہ عالمی اجتماع کے دوسرے روز چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ملک کے اندرونی و بیرونی حالات میں یہ اجتماع نہایت اہم ہے۔ مغربی ممالک کی کوشش ہے کہ وہ مسلم ممالک میں ابتری پھیلائے۔ مسلم ممالک کو ایک دوسرے سے دست گریبان کرانا چاہتی ہیں۔
انہوں نے کہا دنیا بھر میں آواز جانی چایئے کہ مسلمان ایک ہیں۔ دنیا بھر میں اسلام کے خلاف سازش کی جا رہی ہے۔ اسلام امن کا دین ہے اور انسانیت کی بھلائی کی بات کرتا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں