ن لیگ کو پاناما کیس کے فیصلے کی کوئی فکر نہیں: طلال چودھری

01:07 PM, 8 Apr, 2017

فیصل آباد: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا عمران خان اب مایوس بیٹھے ہیں کہ انھیں پتا ہے کہ نیا آرمی چیف بھی جمہوریت کے ساتھ ہے۔ پی ٹی آئی عوامی اور سیاسی عدالت سے فارغ ہو چکی ہے۔

گورنر سندھ نے ٹھیک بیان دیا ہے کیونکہ یہ حقیقت ہے کہ نواز شریف کی وجہ سے ملک ترقی کر رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا ن لیگ کو پاناما کیس کے فیصلے کی کوئی فکر نہیں۔ ن لیگ آنے والے الیکشن کی طرف دھیان دے رہی ہے۔ نواز شریف کا نام پاناما کیس میں نہیں ہے یہ ثابت ہو چکا ہے۔ پاناما کیس کا فیصلہ دیر سے ضرور آ رہا ہے مگر اہم فیصلہ آئے گا۔

مزیدخبریں