میانمرکی فوج نے تاریخی مسجد کو مسمار کردیا

12:51 PM, 8 Apr, 2017

ینگون : میانمرکی فوج نے مسلم آبادی والے علاقے میں قائم تاریخی مسجد کو مسمار کردیا ۔ایرانی ٹی وی کے مطابق مسمار کی جانے والی مسجد بوتنگ شہر کے نواحی گاوں لاوی دگ میں واقع تھی اور میانمار پر برطانوی سامراج کے قبضے سے بھی پہلے تعمیر کی گئی تھی۔ یہ مسجد 1990 تک آباد تھی لیکن مسلمانوں کی نسل کشی شروع ہونے کے بعد یہاں آباد مسلمان یہ علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہوگئے تھے۔

عالمی اداروں کی جانب سے میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف غیر انسانی سلوک کے شواہد سامنے آنے کے باوجود ، میانمار کی حکومت اپنی ذمہ داریوں سے پہلو تہی کر رہی ہے۔

مزیدخبریں