کراچی: کلفٹن بلاک5 میں صومالیہ کے اعزازی قونصل خانے میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ملزمان 4 لیپ ٹاپ ، 4 موبائل فون اور ایل سی ڈی بھی ساتھ لے گئے۔صومالیہ کے اعزازی قونصلر سیف الرحمان کے مطابق قونصلیٹ میں7مسلح ملزمان نےواردات کی۔ملزمان رات 3بجے قونصل خانے میں داخل ہوئے، ڈاکو تین گھنٹے تک قونصل خانے میں موجود رہے ۔ڈاکوؤں نے 2سیکیورٹی گارڈاورعملے کے2ارکان کو یرغمال بناکرواردات کی۔ملزمان 4 لیپ ٹاپ ، 4 موبائل فون اور ایل سی ڈی بھی ساتھ لے گئے۔دوسرے جانب کلفٹن میں صومالیہ کے قونصل خانے میں مبینہ واردات کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر آئی جی سندھ کا نوٹس لے لیا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ سے تفصیلی انکوائری رپورٹ طلب کرلیں۔ علاقہ پولیس ڈپلائمنٹ اور گشت سمیت تمام تر تفصیلات کا احاطہ بھی رپورٹ میں کیا جائے جبکہ متعلقہ ایس ایس پی کو وقوعے میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاریوں کا بھی خصوصی ٹاسک دیا جائے گا۔