'اسٹیک ہولڈرز کے ایک پیج پر آنے تک اصلاحات نہیں آ سکتیں'

 'اسٹیک ہولڈرز کے ایک پیج پر آنے تک اصلاحات نہیں آ سکتیں'

لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں انٹر پرائز آئی ٹی سسٹم کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منصور علی شاہ نے کہا کہ موجودہ حالات میں تبدیلیاں لانا ضروری ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ میں ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ ونگ قائم کیا جا رہا ہے کیونکہ اداروں میں سسٹم لانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا اداروں میں فرد معنی نہیں رکھتے اور ہم سسٹم میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ جس ادارے کا وژن نہ ہو وہ ترقی نہیں کر سکتا۔ صرف کہنے سے اسپیڈی جسٹس نہیں ہو گا۔ اس کے علاوہ اسٹیک ہولڈرز کے ایک پیج پر آنے تک اصلاحات نہیں آ سکتیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں