لاہور:اسلام آباد:امام کعبہ شیخ صالح بن ابراہیم آل طالب آج پارلیمنٹ ہاوس کی جامع مسجد میں نماز مغرب کی ادائیگی کروائیں گئے ان کے ساتھ سعودی عرب کے وزیر مذہبی امور شیخ صالح بن عبد العزیز بن محمد ال شیخ ان کے ہمراہ ہونگے۔وفاقی وزرا ارکان پارلیمنٹ اور دیگر حکام ان کی امامت نماز کی ادائیگی کریں گئے۔
اس کے بعد بادشاہی مسجد لاہور میں اتوار کی شام کو نماز مغرب کی ادائیگی کریں گئے امام کعبہ اتوار کو لاہور پہنچیں گئے اور بادشاہی مسجد میں خصوصی خطاب اور دعا کروائیں گئے۔ گذشتہ روز ڈپٹی کمشنر لاہور نے پولیس افسران کے ہمراہ سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ دس اپریل کو مرکزی جمعیت اہل اہلحدیث کے دفتر کو علماءکنونشن سے بھی خطاب کریں گئے۔