دمشق:شامی فوجی اڈوں پر امریکی کروز میزائل داغے جانے کے بعد روس سخت برہم،جنگ کا خطرہ منڈلانے لگا۔روسی بحری بیڑہ بحیرہ روم سے شام کی بندر گاہ کی طرف روانہ ہو گیا ہے اس کے بعد امریکی بحری جہازوں کے آمنے سامنے آجانے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔شام کے شہر ادلب پر زہریلی گیس کے حملے میں ہلاکتوں کے بعد ٹرمپ نے شامی فوج اڈوں کو نشانہ بنانے کا حکم دیا۔حمص میں شام کے فوجی طیاروں ، انفراسٹریکچراور ایندھن کے اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا۔
اس حملے میں 6 فوجی ہلاک ہو ئے تھے شام کے سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے حملے میں 4 بچوں سمیت 9 شہری بھی ہلاک ہوئے۔اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں روس نے امریکا کو شام پر دوبارہ میزائل حملہ کرنے کی صورت میں ’سخت نتائج‘ کی وارننگ دے دیا۔قوام متحدہ سیکرٹری جنرل نے شام میں جاری خانہ جنگی کا سیاسی حل نکالنے کی اپیل کردی ہے