کراچی:ناظم آباد میں نیونیوزکی ٹیم پر شرپسندوں کا حملہ

08:30 AM, 8 Apr, 2017

کراچی:  ناظم آباد کی عمارت میں لگنے والی آگ کی کوریج کے دوران شرپسندوں نے نیونیوز کی ٹیم پر حمل کر دیا۔

تشدد کے دوران نیو نیوز کے رپورٹر محمد حماد اور کیمرہ مین نواز انصاری شدید زخمی ہو گئے۔ تاہم پولیس نے تشدد کرنےوالے 2افرادکو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد میں نیونیوزکی ٹیم عمارت میں لگنے والی آگ کی کوریج کررہی تھی کے کچھ لوگوں نے ٹیم پر حملہ کر دیا اور انہیں بُری طرح تشدد کا ناشانہ بنایا۔

دوسری جانب پیر سید عبداللہ زبیرشاہ جیلانی کا کہنا ہے کہ نیونیوز کی ٹیم پرحملہ قابل مذمت ہے۔نیونیوزکی ٹیم پر حملے کا سندھ حکومت کو نوٹس لینا چاہیے۔

بین المذاہب ہم آہنگی کے رہنماء سید اویس احمدشاہ نے بھی واقعے کی مذمت کی ہے۔



مزیدخبریں