جلسے کا این او سی ہے تو انتظامیہ راستے میں رکاوٹ نہ ڈالے: بیرسٹر گوہر

 جلسے کا این او سی ہے تو انتظامیہ راستے میں رکاوٹ نہ ڈالے: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: پی ٹی آئی  کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ  جلسے کا این او سی ہے تو انتظامیہ راستے میں رکاوٹ نہ ڈالے۔بیرسٹر گوہر نے اسلام آباد جلسہ گاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلسے کا این او سی ہے تو انتظامیہ راستے میں رکاوٹ نہ ڈالے۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ   جلسہ پرامن ہوگا، نہ لانگ مارچ ہوگا نہ دھرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ  کل اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا، انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ ہمیں این او سی دیا، ہم قانون اورآئین کے مطابق اپنا حق استعمال کر رہے ہیں۔


 یہ مہنگائی اور لا قانونیت کے خلاف جلسہ ہوگا، یہ اس ملک اور عدلیہ کی آزادی کے لئے جلسہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جلسے سے پہلے جلسہ شروع ہو چکا ہے، تمام اتحادی ہمارے ساتھ اس جلسے میں شریک ہوں گے۔ان  کاکہنا تھاکہ جلسے کی وجہ سے میں اڈیالہ جیل نہیں جا سکا، پیر کو میں بانی پی ٹی آئی سے ملوں گا۔

مصنف کے بارے میں