کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کی کمی کردی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 61 ہزار 500 روپے ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونا 1714 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 24 ہزار 194 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 21 ڈالر کم ہوکر 2497 ڈالر فی اونس ہے۔