اسرائیل کو بانی پی ٹی آئی سے ڈھیروں امیدیں، اسرائیلی اخبار نے عمران خان کو تعلقات کیلئے موزوں قرار دیدیا

03:00 PM, 7 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

تل ابیب:اسرائیل کے بڑے اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے بانی پی ٹی آئی  کو اسرائیل کے پاکستان سے تعلقات قائم کرنے کے لئے موزوں ترین شخصیت قرار دیا ہے۔اسرائیل کے بڑے اخبار  ٹائمز آف اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی  کو اسرائیل کے پاکستان سے تعلقات قائم کرنے کے لئے موزوں ترین شخصیت ہیں۔

بیلجیئم سے تعلق رکھنے والی بلاگر اینور بشیروا نے اپنے بلاگ میں بانی پی ٹی آئی اور اسرائیل کے تعلقات کا ذکر کیا ہے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے گولڈ سمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیلی حکام کو پیغامات بھیجے جس میں پاکستان اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کا اشارہ دیا گیا ۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی منفرد پوزیشن تعلقات اور اسٹریٹجک سوچ اسرائیل پاکستان تعلقات کو متاثر کرسکتی ہے  اگر چہ بانی پی ٹی آئی کو  اس قسم کی تبدیلی لانے کی کوشش میں چیلنجز اور مخالفت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق  زیک گولڈ سمتھ کے حق میں میئر لندن الیکشن کے دوران پاکستانی نژاد مسلمان صادق خان کی مخالفت بانی پی ٹی آئی کی گولڈ سمتھ خاندان اور اس سے منسلک صیہونی نیٹ ورک سے وفا داری ثابت کرتی ہے۔

  بلاگ میں عینور بشیرووا نے کہا کہ اس کا مطلب یہ بھی ہو سکتا ہے کہ وہ اسرائیل کے بارے میں پاکستان کے موقف کو نرم کرنے اور پاکستان میں مذہب کے حوالے سے زیادہ اعتدال پسند طرز عمل کو فروغ دینے کے لیے تیار ہیں۔

مزیدخبریں