میں بھاگنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، یہ  ڈرتے ہیں اگر باہر آ گیا تو لوگ اکٹھےہوں گے: شاہ محمود

میں بھاگنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، یہ  ڈرتے ہیں اگر باہر آ گیا تو لوگ اکٹھےہوں گے: شاہ محمود

لاہور:تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ  میں بھاگنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، یہ  ڈرتے ہیں اگر باہر آ گیا تو لوگ اکٹھےہوں گے۔شاہ محمود قریشی نے انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں سماعت پر کہا کہ  میں بھاگنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، یہ  ڈرتے ہیں اگر باہر آ گیا تو لوگ اکٹھےہوں گے۔

سانحۂ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت ہوئی، جن میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو پیش کیا گیا۔دوران سماعت شاہ محمود قریشی روسٹرم پر آگئے اور کہا کہ جب مقدمات درج کیے گئے تب بھی پنجاب میں بھی نہیں تھا،  مجھے ایک سال دو ماہ بعد گرفتار کیا گیا، جب میں رہا ہوا تو 9 مئی مقدمات میں گرفتار کر لیا۔

ان کا کہنا ہے کہ میں بھاگنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، بانیٔ پی ٹی آئی کا نائب کپتان ہوں، 40 سال سے سیاست میں ہوں، آج تک کوئی مقدمہ نہ ہوا، اچانک مجھ پر 55 مقدمات درج ہو گئے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ یہ لوگ دلائل کیوں نہیں دے رہے، یہ جان بوجھ کر التواء چاہتے ہیں، اگر ہم گناہ گار ہیں تو ہمیں سزا دیں۔پی ٹی آئی رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ قوم کا وقت ضائع کر رہے ہیں، ہمیں عدالتوں پر بڑا اعتماد ہے۔

مصنف کے بارے میں